رسائی کے لنکس

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست


شاہد آفریدی(فائل فوٹو)
شاہد آفریدی(فائل فوٹو)

جنوبی افریقہ نےپاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں چھ وکٹوں سےشکست دے کر سیریزمیں 0-1 سےبرتری حاصل کرلی ہے۔

منگل کے روز ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بلے باز کسی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام دکھائی دئیے اور پوری ٹیم انیس اعشاریہ پانچ اوورز میں 119 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 16، دوسری 38 جبکہ تیسری 46 رنز پہ گری جبکہ 99 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ پاکستان کی جانب سے مصباح الحق 27 اور کپتان شاہد آفریدی 25 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ جنوبی افریقن باؤلرز سو سو بے اور بوتھا نے 3،3 وکٹیں لیں۔

جنوبی افریقا نے 120 رنز کا ہدف 2ء 18 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے جے پی ڈمینی نے 41 اور کولن انگرام نے 46 رنز بنائے۔

سیریز کا دوسرا اور آخری میچ بدھ کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی ہوں گی ۔

XS
SM
MD
LG