رسائی کے لنکس

پاکستانیوں کو شام کا سفر نا کرنے کا مشورہ


پاکستانی دفتر خارجہ
پاکستانی دفتر خارجہ
پاکستان نے شام کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس ملک کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

دفتر خارجہ سے ہفتہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ تمام پاکستانی شہری خاص طور پر زائرین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ شام کے سفر سے اجتناب کریں۔

’’ (پاکستانی) شہری جو شام میں موجود ہیں ان پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ دمشق میں پاکستان کے سفارت خانے سے رابطہ کریں۔‘‘

شام میں صدر بشار الاسد کے سرکاری فوجیوں اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں حالیہ ہفتوں میں تیزی آئی ہے۔

رواں ہفتے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پر خودکش بم حملے میں وزیرِ دفاع داؤد راجحہ، فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف جنرل آصف شوکت، سابق وزیرِ دفاع اور سینیئر فوجی مشیر حسن ترکمانی ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG