رسائی کے لنکس

شاہد خاقان عباسی کا خطاب قومی پالیسی کا عکاس تھا، تجزیہ کار


شاہد حاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس میں تقریر کر ہے ہیں۔ 21 ستمبر 2017
شاہد حاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس میں تقریر کر ہے ہیں۔ 21 ستمبر 2017

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی تقریر کے بارے میں ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کا محور خطے سے متعلق امور اور ان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی تھی۔

انہوں نے اپنی تقریر میں بھارتی کنٹرول کے کشمیر کی صورت حال، بھارتی فورسز کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانچ پڑتال کے لیے وہاں اقوام کا مشن بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

افغانستان کے سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کا ایک بڑا علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے اور وہ وہیں سے اپنی کارروائیاں کرتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے افغانستان ، بھارت اور مجموعی طور پر خطے کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے اس حوالے سے پاکستان کا موقف بیان کیا۔

وائس آف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری نے بین الاقوامی امور کی ایک ماہر ڈاکٹر ہما بقائی اور وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک سے گفتگو کی ۔ ڈاکٹر ہما بقائی کا کہنا تھا۔۔

اقوام متحدہ کا سالانہ اجلاس اور پاکستان بھارت اور افغانستان
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:03 0:00

XS
SM
MD
LG