رسائی کے لنکس

پاکستان امریکہ تعلقات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں: طارق فاطمی


دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق طارق فاطمی نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے میں سفیر اولسن کےمثبت کردار کو سراہا اور دونوں ملکوں کے موجودہ تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

اس بات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے سفیر اولسن سے گفتگو میں کیا جنہوں نے بدھ کو ان سے دفتر خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔

دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق طارق فاطمی نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے میں سفیر اولسن کےمثبت کردار کو سراہا اور دونوں ملکوں کے موجودہ تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سفیر اولسن نے اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے سالوں میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں حالیہ سالوں میں نمایاں بہتری آئی اور اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ماہ کے اواخر میں امریکہ کے صدر براک اوباما کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے اسلام آباد کا دورہ کیا اور صدر کی طرف سے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو اکتوبر میں امریکہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

سوزن رائس نے اس دورے میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

XS
SM
MD
LG