رسائی کے لنکس

توانائی کے شعبے میں پاکستان کو ساڑھے 12کروڑ ڈالر کی امداد


توانائی کے شعبے میں پاکستان کو ساڑھے 12کروڑ ڈالر کی امداد
توانائی کے شعبے میں پاکستان کو ساڑھے 12کروڑ ڈالر کی امداد

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں تین پاور پراجیکٹ لگانے کے لیے امریکہ پاکستان کو ساڑھے 12کروڑ ڈالر کی امداد دے گا۔

ہلری کلنٹن نے یہ بات بدھ کی سہ پہر امریکی محکمہٴ خارجہ میں ہونے والے دو روزہ سٹریٹجک مذاکرات کے پہلے اجلاس کے بعد اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس سے خطاب میں کہی۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر ایک بار پھر کہا کہ پاکستان پُر امن اور مستحکم افغانستان چاہتا ہے۔ انھوں نے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین شکوک و شبہات کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی امور سے بڑھ کر پارٹنرشپ کے دائرے میں داخل ہوگئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ اِس بارے میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مربوط مذاکرات کے اجرا کا خواہش مند ہے، جس کا، اُن کے بقول، بھارت کو مثبت جواب دینا چاہیئے۔

XS
SM
MD
LG