پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں 35 شدت پسندوں کو ہلاک اور دس کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق کرم ایجنسی میں فوج نے عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر حملے کیے۔ اس دوران جھڑپوں میں چار فوجی بھی مارے گئے۔
کرم ایجنسی اور اپر اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اب تک درجنوں شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرچکی ہیں۔
ان علاقوں تک ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی رسائی نہ ہونے کے سبب جانی نقصان کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں۔