پاکستان میں جمعرات کو عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنان ووٹرز کی رہنمائی کے لیے پولنگ اسٹیشن کے باہر ہی موجود ہیں۔ حکومت نے پولیس کے ساتھ دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو بھی امن عامہ کی صورتِ حال برقرار رکھنے کے لیے تعینات کیا ہے۔ ملک کے بڑے شہروں سمیت گاؤں دیہات میں بیشتر پولنگ اسٹیشنز کے باہر صبح سویرے ہی قطاریں لگ گئی تھیں۔ البتہ وزارتِ داخلہ نے پولنگ شروع ہوتے ہی موبائل فون سروسز بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے خلاف سیاسی جماعتیں شکایتیں کر رہی ہیں۔