رسائی کے لنکس

نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے


بنگلہ دیش کے بالر ابو جاوید اور پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم
بنگلہ دیش کے بالر ابو جاوید اور پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 126 رنز بنا لیے ہیں جب کہ اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 86 رنز درکار ہیں۔

پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 445 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ قبل ازیں بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے تھے یوں پاکستان کو 212 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے تھے۔

بنگلہ دیش کا پہلا کھلاڑی سیف حسن نسیم شاہ کی گیند پر 39 رنز پر بولڈ ہوا انہوں نے 16 رنز بنائے تھے۔

اس کے بعد تمیم اقبال کو 53 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے انہوں نے 34 رنز بنائے تھے۔

اس موقع پر پاکستان کے 16 سالہ کھلاڑی نسیم شاہ نے ہیٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

نسیم شاہ نے 124 کے مجموعی اسکور پر پہلے نجم حسین شنتو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، پھر تجمل اسلام کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤڑ کیا۔ اس سے اگلی گیند پر محمد اللہ کا کیچ حارث سہیل نے لیا۔ نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

بعد ازاں یاسر شاہ نے 126 رنز پر محمد متھن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ یوں بنگلہ دیش کی ٹیم چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکی ہے۔ ابھی میچ ختم ہونے میں دو دن باقی ہیں۔

قبل ازیں تیسرے دن کے کھیل میں پاکستان پہلی اننگز میں 445 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تھا تاہم اسے 212 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

اتوار کو میچ کے آغاز پر ہی پاکستان کو اس وقت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا جب بابر اعظم اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے پہلی ہی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 143 رنزبنائے وہ ابو جاوید کی بال پرمحمد متھن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

ابھی آج کا کھیل ساتویں اوور میں داخل ہی ہوا تھا اور اسکور 353 رنز ہی تھا کہ پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گر گئی۔ اسد شفیق 65 رنز بناکر عبادت حسین کی بال پر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

چھٹی وکٹ کی صورت میں محمد رضوان 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہیں روبیل حسین نے آؤٹ کیا۔​

یاسر شاہ ساتویں وکٹ کے طور پر صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی 3، حارث سہیل 75 جب کہ نسیم شاہ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یوں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 123 ویں اوور میں 445 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

ہفتے کو پاکستان نے شان مسعود اور بابراعظم کی سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنزکی برتری حاصل کرلی تھی۔

پاکستان نے اپنی اننگزکا آغاز ہفتے کو کیا تھا۔ شان مسعود اور عابد علی نے اوپننگ کی لیکن عاد علی کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے تاہم شان مسعود نے سنچری اسکور کی۔

عابد علی کے آؤٹ ہونے پراظہرعلی میدان میں آئے جنہوں نے شان مسعود کے ساتھ 91 رنز کی شراکت قائم کی۔ اظہر علی 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد شان مسعود 100 بناکر تیجل اسلام کی بال پراؤٹ ہوگئے۔ یوں پاکستان دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹ پر 342 رنز بناسکا۔

XS
SM
MD
LG