ریسٹن، ورجینیا ۔۔۔ امریکی ریاست ورجینیا کے شہر ریسٹن کا شمار امریکہ کے خوبصورت ترین شہروں میں کیا جاتا ہے اور کیوں نہ کیا جائے؟ اسے 1964ء میں باقاعدہ پلاننگ کے تحت آباد کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں پر رنگ اور آرٹ کے مختلف نمونے جا بجا دکھائی دیتے ہیں۔
ریسٹن شہر میں دنیا بھر کی مختلف قومیتوں کے لوگ آباد ہیں۔ انہی میں سے ایک ہیں پاکستانی امریکن لبنیٰ زاہد جو رنگوں سے کھیلنے کے اپنے فن کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں۔
لبنیٰ زاہد واٹر کلرز اور سلک پر پینٹنگ کے علاوہ کیلی گرافی میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔۔۔ گذشتہ کچھ عرصے سے وہ یہ فن اپنی کمیونٹی کے لوگوں میں بھی منتقل کر رہی ہیں۔۔۔ مزید تفصیلات مدیحہ انور کی اس وڈیو رپورٹ میں۔۔۔
لبنیٰ زاہد ایک پاکستانی امریکن آرٹسٹ ہیں جو رنگوں سے کھیلنے کے اپنے فن کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں۔ مزید تفصیلات اس وڈیو رپورٹ میں