رسائی کے لنکس

مدینہ بم حملے سے مبینہ تعلق پر غیر ملکیوں سمیت 46 گرفتار


مدینہ میں گزشتہ سال جولائی میں بم دھماکا ہوا تھا
مدینہ میں گزشتہ سال جولائی میں بم دھماکا ہوا تھا

گرفتار کیے جانے والوں میں 32 سعودی شہری جب کہ دیگر 14 کا تعلق پاکستان، مصر، یمن، افغانستان، سوڈان اور اردن کے باشندے شامل ہیں۔

سعودی عرب میں حکام نے کہا ہے کہ انھوں نے نے گزشتہ سال مدینہ میں مسجد نبوی کے باہر ہونے والے بم حملے کے ذمہ دار دہشت گرد سے مبینہ طور پر ملوث 46 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اتوار کو وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور ال ترکی کا کہنا تھا کہ یہ گروپ جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں بھی مبینہ طور ملوث تھا۔

صحافیوں سے گفتگو میں ال ترکی نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والوں میں 32 سعودی شہری جب کہ دیگر 14 کا تعلق پاکستان، مصر، یمن، افغانستان، سوڈان اور اردن کے باشندے شامل ہیں۔

یہ دونوں حملے گزشتہ سال جولائی میں ماہ رمضان کے آخری دنوں میں ہوئے تھے۔ مدینہ میں ہوئے بم حملے میں چار سکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔

قبل ازیں وزارت داخلہ مدینہ میں مبینہ حملہ آور کو سعودی اور جدہ کے دھماکے میں ایک پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کا بتا چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG