پاکستانی گلوکارہ ظل ہما جمعہ کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 70 سال تھی۔
وہ ایک عرصے سے گردوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھیں۔ انھیں اسپتال میں چند دنوں سے مصنوعی نظام تنفس (وینٹیلیٹر) پر رکھا گیا تھا جہاں وہ جمعہ کو انتقال کر گئیں۔
ظل ہما ماضی کی عظیم گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی صاحبزادی تھیں۔
ظل ہما، نورجہاں اور ان کے شوہر شوکت حسین رضوی کی تیسری اور آخری بیٹی تھیں۔
1990ء کی دہائی میں انھوں نے باقاعدہ طور پر گلوکاری کا آغاز کرتے ہوئے اس فنی دنیا میں قدم رکھا۔
اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ظل ہما کی ان کی فنی میراث کی وارث ٹھہریں اور ملکہ ترنم نورجہاں کے اعزاز میں منعقدہ تقاریب اور پروگرامز میں انھیں اسی نسبت سے خاص طور پر مدعو کیا جاتا رہا۔
ظل ہما کے چار بیٹے ہیں جن میں سے ایک احمد بٹ پاکستان میں شوبز سے وابستہ ہیں۔