فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کی جانب سے غزہ میں امداد کی تقسیم جاری ہے۔ رہائشی علاقوں اور اقوامِ متحدہ کے تحت چلنے والے اسکولز میں پناہ اختیار کرنے والوں کو بنیادی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ پی آر سی ایس کا کہنا ہے کہ منگل کو مصر سے پانی، خوراک اور دواؤں سے بھرے آٹھ ٹرک غزہ آئے ہیں۔ سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے غزہ میں رہنے والے بجلی، پانی اور دیگر بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ حماس اسرائیل جنگ میں اب تک دونوں جانب چھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔