رسائی کے لنکس

یوم ارض فلسطین کے موقع پر مظاہرین اور اسرائیلی فورسز میں جھڑپیں


جمعے کے روز یوم ارض فلسطین کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کے شرکاء کی اسرائیلی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں ہوئیں اور سرکاری اہل کاروں نے انہیں منشتر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں، آنسوگیس اور بے سدھ کرنے والے گولے استعمال کیے۔

کئی فلسطینیوں نے اسرائیل اور فلسطینی علاقے کے درمیان قائم پڑتالی چوکیوں پر پتھراؤ کیا۔

فلسطنیوں نے اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لیے یروشلم تک عالمی مارچ کی اپیل کی تھی۔

فلسطینیوں کا کہناہے کہ اسرائیل نے ان کی سرزمین پر قبضہ جمایا ہواہے۔

اسرائیلی فورسز لبنان اور شام سے ملنے والی سرحدوں پر انتہائی چوکس ہیں۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مقام پر سرحدی خلاف وزری کے کسی واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ، جب کہ گذشتہ سال یوم ارض فلسطین پر ایسے کئی واقعات رپورٹ کیے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG