رسائی کے لنکس

اتحادی حکومت، ناکامی کی ذمہ دار حماس ہے: عباس


حلف برداری کی تقریب
حلف برداری کی تقریب

مسٹر عباس نے کہا ہے کہ نئے انتخابات پر اتفاقِ رائے پر حماس کی طرف سے اب تک کوئی مثبت اشارہ سامنے نہیں آیا

فلسطینی صدر محمود عباس نے جمعرات کے روز نئی کابینہ سے حلف لیتے ہوئے، اتحادی حکومت کے اب تک تشکیل پانے میں ناکامی کا ذمہ دار حماس کو قرار دیا۔

مسٹر عباس نے کہا کہ نئے انتخابات پر رضامندی کے بارے میں حماس کی طرف سے اب تک کوئی مثبت اشارہ سامنے نہیں آیا۔

حماس نئی فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتی چلی آئی ہے، جب کہ وہ غزہ میں اپنے ہی وزیر اعظم کا ڈنڈھورا پیٹنے میں مصروف ہے۔

حماس کے شدت پسندوں نے2007ء میں غزہ کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور اُس علاقے کو اسرائیل پر راکیٹ داغنے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔

مغربی کنارے میں موجود مسٹر عباس کی فتح پارٹی نے، جسے مغربی ممالک تسلیم کرتے ہیں، اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

فتح اور حماس نے دو برس قبل ایک عبوری حکومت تشکیل دینے اور نئے انتخابات کرانے کی تجویز سے اتفاق کیا تھا، لیکن اس پر عمل درآمد کے معاملے پر نا اتفاقی کا شکار ہیں۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رمی حمداللہ نے جمعرات کے دِن فلسطین کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیتے ہوئے، حماس کے ساتھ اتحاد کے لیے کام کرنے کا عہد کیا۔ اُنھوں نے سابق وزیر اعظم سلام فیاض کی جگہ لی ہے، جنھوں نے اپریل میں استعفیٰ دے دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG