مسجدِ اقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جمعہ کو ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہفتے کو فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مسجدِ اقصیٰ کا رخ کیا اور وہاں عبادات کا اہتمام کیا۔ جمعہ کو مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے خلاف ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا تھا جب کہ فلسطینیوں نے ان پر پتھراؤ کیا تھا۔ ان جھڑپوں میں دو سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔