پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تعین کرنے والے ادارے ”اوگرا“نے پیٹرول سمیت تیل کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے یہ قیمتیں یکم مئی سے نافذالعمل ہو گئی ہیں۔
جمعہ کی رات ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی مقرر کردہ قیمتوں کے تحت پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں ایک روپے 94 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لٹر قیمت 75.8 روپے ہو گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت تین روپے 56پیسے اضافے کے بعد 65.76 جب کہ مٹی کی تیل فی لٹر قیمت 4.08روپے اضافے کے بعد 68.89 روپے ہو گئی ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ پیڑولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔