رسائی کے لنکس

فلپائن میں زلزلہ، ہلاکتیں 70 سے زائد ہوگئیں


7.2 شدت کے زلزلے سے متعدد تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جن میں چرچ کی عمارت بھی شامل ہے۔

فلپائن میں منگل کی صبح آنے والے 7.2 شدت کے زلزلے سے کم از کم 73 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق زلزلے نے ملک کے وسطی حصے کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔ عام تعطیل کے باعث اسکول بند ہیں جس کی وجہ سے حکام نے جانی نقصان کم ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

وسطی فلپائن میں لوگ زلزلے سے خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے جب کہ بعد از زلزلہ جھٹکوں کا سلسلہ بھی وقفے وفقے سے جاری رہا۔

زلزلے کا مرکز سیاحت کے لیے مقبول جزیرہ بوہول میں 56 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

عہدیداروں نے بتایا کے متاثرہ علاقے میں متعدد تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جن میں چار سو سال پرانے چرچ کے علاوہ سٹی ہال کی عمارتیں بھی شامل ہیں۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔ فلپائن میں زلزلے معمول کی بات ہیں۔
XS
SM
MD
LG