متاثرہ طیارے کا بلیک باکس چھ روز بعد مل گیا
کراچی میں گرنے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس چھ روز بعد ملبے کے نیچے سے مل گیا ہے۔
پاکستان ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے بدھ کو جائے وقوعہ سے بھاری پرزوں کو اٹھوانے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔ جمعرات کی صبح نئے سرے سے تلاش کا کام شروع کیا گیا جس کے بعد ملبے کے نیچے دبا ہوا وائس ریکارڈر مل گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر تحقیقاتی عمل میں معاون ثابت ہو گا۔ پی آئی اے کی ٹیمیں اس اہم پرزے کی تلاش میں سرگرم تھیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر ائیر کرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے حوالے کیا گیا ہے۔