رسائی کے لنکس

فلم "پائریٹس آف دی کیریبین"کے اداکار شارک کے حملے میں ہلاک


 ہوائی کے تمایو پیری 2 جنوری 2019 کو اوہو کے شمالی ساحل پر سرفنگ کی پریکٹس کرتے ہوئے۔فوٹو اے ایف پی
ہوائی کے تمایو پیری 2 جنوری 2019 کو اوہو کے شمالی ساحل پر سرفنگ کی پریکٹس کرتے ہوئے۔فوٹو اے ایف پی
  • 49 سالہ تمایو پیری اتوار کے روز اوہو کے ملایکہانہ بیچ پر شارک کے حملے کےچند لمحوں بعد ہلاک ہو گئے۔
  • وہ ریاست ہوائی کے سرفرتھے جنہوں نے جانی ڈیپ کی "پائریٹس آف دی کیریبین" سمیت کئی فلموں میں بھی اداکاری کی تھی۔
  • یری ایک لائف گارڈ اور پیشہ ور سرفر تھے جنہیں مقامی کمیونٹی میں ہر ایک جانتا تھا۔

عہدہ داروں نے بتایا ہے کہ ایک امریکی ریاست ہوائی کے ایک سرفر جنہوں نے ٹی وی اور جانی ڈیپ کی "پائریٹس آف دی کیریبین" سمیت فلموں میں بھی اداکاری کی تھی، شارک کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

49 سالہ تمایو پیری اتوار کے روز اوہو کے ملایکہانہ بیچ پر شارک کے حملے کےچند لمحوں بعد ہلاک ہو گئے۔

پیری نے swashbuckling کی چوتھی قسط "Piretes of the Caribbean: On Stranger Tides" میں ایک بحری قزاق کا کردار ادا کیا تھا۔

بڑی اور چھوٹی اسکرین پر پرفارمنس کے علاوہ، پیری ایک لائف گارڈ اور پیشہ ور سرفر تھے جنہیں مقامی کمیونٹی میں ہر ایک جانتا تھا۔

وہ "ہوائی فائیو-او" میں اور کلٹ ٹی وی سیریز "لوسٹ" میں بھی نظر آئے تھے، جسے بڑے پیمانے پر امریکی جزیرے پر فلمایا گیا تھا، ساتھ ہی 2002 کی سرفنگ فلم "بلیو کرش" میں بھی۔

ہونولولو میں اوشین سیفٹی کے قائم مقام سربراہ کرٹ لیگر نے کہا کہ بطور لائف گارڈ، پیری سے اوہو کے شمالی ساحل پر ہر ایک پیار کرتاتھا۔

انہوں نے کہا، "تمایو کی شخصیت دل لبھانے والی تھی، اور جتنا لوگ ان سے پیار کرتے تھے، وہ ان سب سے اس سے کہیں زیادہ پیار کرتے تھے۔"

ہونولولو کے میئر رک بلنگیارڈی نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پیری کی موت "افسوسناک" ہے۔

"تمایو ایک ’لیجنڈری واٹر مین‘ تھے اور انتہائی قابل احترام۔" انہوں نے کہا۔

یہ رپورٹ ایجنسی فرانس پریس کی معلومات پر مبنی ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG