رسائی کے لنکس

شاہی گھوڑے مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث


شاہی گھوڑے مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث
شاہی گھوڑے مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث

مصر میں ایک مسافر طیارے کی پرواز اْس وقت تاخیر کا شکار ہو گئی جب جہاز کے سامان رکھنے والے حصے میں موجود ایک سعودی شہزادے کے چھ گھوڑوں نے بے چینی کے سبب ہلچل مچا دی۔

ہوائی اڈے پرتعینات حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ مصری ائیر کا طیارہ، جس میں 189 مسافر سوار تھے، ْاڑان بھرنے ہی والا تھا جب گھوڑوں کے بپھر جانے کی وجہ سے پائلٹ کو جہاز رن وے سے واپس لانا پڑا۔

حکام کے مطابق پائلٹ نے گھوڑوں کو”خطرہ“ قرار دیتے ہوئے ہوائی اڈے پر موجود جانوروں کے ڈاکٹر کو طلب کیا جس نے ان عربی نسل کے گھوڑوں کو دوا دے کر ” سلا دیا“ تاہم اس تمام عمل کی وجہ سے جدہ جانے والی پرواز کی روانگی میں 80 منٹ کی تاخیر ہو گئی۔

XS
SM
MD
LG