رسائی کے لنکس

برازیل: ایئرپورٹ کی حدود سے 30 ملین ڈالر کا سونا چوری


واردات میں استعمال ہونے والا جعلی پولیس ٹرک
واردات میں استعمال ہونے والا جعلی پولیس ٹرک

برازیل کی پولیس سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے چوروں کو شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

برازیل کے ساؤ پاؤلو ایئرپورٹ سے چوروں کا ایک گروہ سونا اور قیمتی دھاتیں چوری کر کے فرار ہوگیا ہے جس کی مالیت تین کروڑ ڈالرز سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

برازیل کی پولیس سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے چوروں کو شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

فیڈرل پولیس اہلکاروں کی وردی میں ملبوس چھ مسلح نقاب پوش جمعرات کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کی حدود میں داخل ہوئے تھے اور انہوں نے نیویارک اور زیورخ جانے والی پروازوں سے 1600 پاؤنڈ مالیت کا سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں اتار لی تھیں۔

اسسٹنٹ پولیس چیف نے جمعے کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ حملہ آوروں نے ایئر پورٹ کے داخلی دروازے پر تعینات محافظ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

حکام کی طرف سے جاری کردہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ایک ویڈیو میں چوروں کو ایئرپورٹ عملے کو اس گاڑی میں سامان لوڈ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو بظاہر پولیس کی گاڑی لگ رہی ہے۔ سامان لوڈ ہونے کے بعد چور بآسانی فرار ہو گئے اور عملہ دیکھتا رہ گیا۔

حکام کے مطابق یہ تمام واردات صرف تین منٹ کے دورانیے میں مکمل ہوئی۔

اسسٹنٹ پولیس چیف جوا ہوئب کے بقول تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان نے ایک اہلکار کے خاندان کو مغوی بنا کر اُسے مجبور کیا کہ وہ چوروں کو ایئر پورٹ کے اندر داخل کرائے اور انہیں سامان کی نوعیت، اس کی منتقلی کے اوقاتِ کار اور اس کی مقدار سے متعلق معلومات تک رسائی دے۔

اسسٹنٹ پولیس چیف کے مطابق ملزمان نے مغوی خاندان اور اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور واردات کے بعد مغوی افراد کو بحفاظت چھوڑ دیا۔

XS
SM
MD
LG