صدر مملکت آصف زرداری کی سربراہی میں سندھ میں پولیو کے خاتمے کا جائزہ لینے کیلئے بلاول ہاوٴس کراچی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر کی جانب سے پاکستان میں پولیو سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی پر زور دیا گیا اورصوبائی سرحدوں پر پولیو مراکز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کے دوران صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں کراچی سمیت ملک بھر سے افراد علاج کیلئے آتے ہیں، دوسرے صوبوں سے آنیوالوں کو صوبائی سرحد پر حفاظتی ٹیکےلگائے جائیں اورضلعی سطح پر انتظامیہ سندھ کے دیہاتوں میں بھی پولیو ویکسین پہنچائے۔
صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان بھر سےپولیو کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا، پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی برادری بھرپور تعاون کر رہی ہے۔
ملک کی تمام صوبائی سرحدوں پر پولیو کے مراکز قائم کئے جائیں، تاکہ پولیو کے خاتمے کو ممکن بنایا جائے۔ پولیو سے متعلق اجلاس میں عالمی ادارہ صحت اور بین الااقوامی اداروں کے نمائندے شریک تھے۔