رسائی کے لنکس

مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں ہے۔

14:57 4.3.2024

پاکستان امیروں کا ویلفیئر اسٹیٹ نہیں ہو سکتا: بلاول بھٹو زرداری


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے مطابق جو وزارتیں صوبوں کو منتقل ہونی چاہیے تھیں وہ اب تک منتقل نہیں ہوئیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 18 وفاقی وزارتیں ایسی ہیں جن کو 2015 میں ختم ہو جانا چاہیے تھا وہ اب بھی موجود ہیں۔ ان وفاقی وزارتوں کے اخراجات 328 ارب روپے سالانہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 1500 ارب روپے کی سبسڈی امیروں کو دی جاتی ہے۔ کھاد بنانے والی کمپنیوں کے لیے سبسڈی کا خاتمہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امیروں کے لیے ویلفیئر اسٹیٹ نہیں ہو سکتا۔

12:31 4.3.2024

قومی اسمبلی: سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا احتجاج

عمر ایوب خان
عمر ایوب خان

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما اور سنی اتحاد کونسل کے رکن عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ میں وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار تھا۔ اتوار کو میری تقریر بار بار روکی گئی۔

شہباز شریف کی تقریر نہیں روکی گئی۔ کیا وہ اوپر سے اترے تھے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن میں ہمارے امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر چھاپہ مارا گیا۔ اس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

پوائنٹ آف آڈر پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین سیٹوں سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس پر چلے گئے جس کے بعد اسپیکر نے عمر ایوب کو مزید بات کرنے کی اجازت دی۔

12:25 4.3.2024

صدارتی الیکشن: محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور

محمود خان اچکزئی
محمود خان اچکزئی

پاکستان میں رواں ہفتے ہونے والے صدارتی الیکشن میں امیدوار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

محمود خان اچکزئی خود کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے موجود تھے۔ ان کے ہمراہ تحریکِ انصاف کے رہنما بھی تھے۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے مطابق ان کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

ان کو پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ارکانِ قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

10:30 4.3.2024

صدارتی الیکشن: آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور

پاکستان میں صدارتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے تصدیق کی ہے کہ آصف زرداری کے کاغذات منظور ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کی جیت ہو گی اور وہ دوسری بار ملک کے صدر بنیں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG