مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی ترجیحی فہرست میں شامل نام ختم
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی نشستیں ملنے کے بعد پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی ترجیحی فہرست میں شامل نام ختم ہو گئے۔
پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں خواتین کی نو مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی نو مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی نو مارچ تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ 20 مارچ تک امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کابینہ کا قیام، وزرا آج حلف اٹھائیں گے
پاکستان کے دو صوبوں میں قائم ہونے والی نئی حکومت کی کابینہ کے ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔
ملک کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی کابینہ کی حلف برداری آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔
مقامی میڈیا کے مطابق صوبائی کابینہ میں 15 وزرا کی شمولیت کا امکان ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزرا بھی آج حلف اٹھائیں گے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب شام ساڑھے چھ بجے ہوگی۔