رسائی کے لنکس

’پوری رات اسلام آباد میں تھا، ان کو نہیں ملا‘؛ وزیرِ اعلیٰ گنڈاپور کی اسمبلی اجلاس میں اچانک آمد

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور صوبائی اسمبلی کے جاری اجلاس میں اچانک پہنچ گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق علی امین گنڈا پور گزشتہ روز سے لاپتا تھے۔

20:29 6.10.2024

خیبر پختونخوا ہاؤس کا تقدس جی ایچ کیو سے کم نہیں: صوبائی اسمبلی میں قرارداد منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی نے قرار داد منظور کی ہے جس میں وزیرِ اعلیٰ اور ارکانِ صوبائی اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم آفریدی کی پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس میں جو کچھ ہوا اس کی تحقیقات کی جائیں اور ذمے داران کو سزا دی جائے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس وفاقی دارالحکومت میں صوبے کی وفاق سے وابستگی کی علامت ہے اور ہمارے لیے تقدس کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ ایوان پولیس اور رینجرز کی جانب سے کے پی ہاؤس کے تقدس کی پامالی کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس کا تقدس جی ایچ کیو اور کسی اور فوجی تنصیبات سے کم نہیں ہے۔ جن سول اور افوجی افسران نے پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو کے پی ہاؤس پر دھاوا بولنے کے احکامات دیے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اسمبلی سے منظور قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس کے تقدس کی پامالی کرنے والے سول اور عسکری ذمے داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان کا کورٹ مارشل کیا جائے۔

20:07 6.10.2024

کیا خیبرپختونخوا کا درجہ وفاق کی کسی اور اکائی سے کم ہے؟: اسپیکر صوبائی اسمبلی

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خیبرپختونخوا صوبے کی حدود میں آتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جس طرح پولیس اور رینجرز کے پی ہاؤس میں داخل ہوئے اس نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا خیبرپختونخوا کا درجہ وفاق کی کسی اور اکائی سے کم ہے؟ کیا خیبرپختونخوان کا درجہ مقبوضہ کشمیر جیسا ہے؟

انہوں ںے کہا کہ ارکان اسمبلی اس صورتِ حال پر بحث کریں۔

20:05 6.10.2024

احتجاج میں صوبائی حکومت کے وسائل کا استعمال، وفاقی وزارتِ داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی قائم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے احتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال پر وفاقی وزراتِ داخلہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزارتِ داخلہ نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ رفعت مختار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے۔ اس کمیٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، انٹیلی جینس بیورو کا اعلیٰ افسر کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

وزارتِ داخلہ نے کمیٹی کو پابندی کیا ہے کہ وہ سات روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے۔

19:46 6.10.2024

وزیرِ اعلی کی گمشدگی پر بلایا گیا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

خیبرپختو نخوا کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس پانچ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوگیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر اعلیٰ کے ’لاپتا‘ ہونے اور اسلام آباد کے کے پی ہاؤس میں پولیس اور رینجرز کے داخلے پر بحث شامل ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG