رسائی کے لنکس

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے ملک محمد احمد خان اسپیکر منتخب ہو گئے

انتخاب میں 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا، ملک محمد احمد خان نے 224 ووٹ حاصل کیے۔

15:30 24.2.2024

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کی تیاریاں

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے انتخاب کے لیے اجلاس چار بجے طلب کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ملک احمد خان جب کہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

ڈپٹی اسپیکر کے لیے (ن) لیگ کے حمایت یافتہ ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا۔

12:52 24.2.2024

صحافی عمران ریاض نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی

بدعنوانی کے الزام میں گرفتار ہونے والے صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی۔

درخواست میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ, اظہر صدیق اور رانا معروف کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران ریاض کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا اور اُنہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

12:35 24.2.2024

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جی ڈے اے اور جے یو آئی کا احتجاج

سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کی کال پر سخت حفاظتی اقدامات، مختلف سڑکوں پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کردیں۔

احتجاج کی کال جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے دی گئی ہے۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بھی سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں سے جے یو آئی کے قافلے کراچی پہنچ رہے تھے، تاہم شاہراہ فیصل سمیت سندھ اسمبلی کے اطراف ریڈ زون میں کنٹینر کھڑے کر کے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے ریڈ زون میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے۔

12:18 24.2.2024

سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اُٹھا لیا

سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے رُکنیت کا حلف اُٹھا لیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دُرانی نے اراکین سے حلف لیا۔ 168 میں سے 148 اراکین نے حلف اُٹھایا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اراکین سے سندھی، اردو اور انگریزی میں حلف لیا۔

جماعت اسلامی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور تحریک انصاف کے کامیاب امیدواروں میں سے کسی نے حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG