رسائی کے لنکس

سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پیر کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

13:09 3.6.2024

قومی و صوبائی اسمبلی کی 77 نشستیں متنازع ہیں: وکیل فیصل صدیقی

مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست کی سماعت میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیق نے کہا ہے کہ اس وقت مجموعی طور پر 77 متنازع نشستیں ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انہیں کہا کہ مخصوص نشستوں کے بینفشریز اور دیگر تفصیلات بتایے۔

وکیل فیصل صدیقی نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی کی 55 نشستیں متنازع ہیں۔

مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور جے یو آٸی (ف) سنی نے اتحاد کونسل کی اپیل کی مخالفت کی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ کیس کی سماعت کر رہا ہے جسے لائیو نشر کیا جارہا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے مخالف کرنے والی جماعتوں کے وکلا سے سوال کیا کہ اس کا مطلب ہے آپ یہ نشستیں رکھنا چاہتے ہیں۔

13:06 3.6.2024

سپریم کورٹ : سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت جاری

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔

گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کو معطل کر دیا تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست کو قابل سماعت دیتے ہوئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا تھا۔

سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے لیے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

12:36 3.6.2024

چمن میں پولیو ٹیم پر ڈنڈا بردار افراد کا حملہ

بلوچستان کی پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع چمن میں جاری احتجاج میں دھرنا کمیٹی کے ڈنڈا بردار افراد نے پولیو کی ٹیم پر حملہ کیا ہے۔

اس حملے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راجا اطہر عباس نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اور لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں مزید نفری روانہ کر دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق چمن میں کلی محمد حسن ٹھیکیدار، کلی میرالزئی اور کلی حاجی باقی جان میں ڈنڈا بردار افراد نے زبردستی مہم معطل کر دی ہے۔

12:21 3.6.2024

عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت میں منتقل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی خاور مانیکا کی درخواست منظور کر لی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو منتقل کر دیا ہے۔

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس منتقل کرنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کیس کے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG