رسائی کے لنکس

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی، آئینی ترامیم کا بل پیش نہ ہو سکا

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پارلیمان میں آئینی ترامیم سے متعلق بل پیش نہ کیا جا سکا۔ حکومتی ارکان کے مطابق آئینی ترامیم پر اتفاقِ رائے کے بعد مسودہ پارلیمان میں لایا جائے گا۔

15:37 16.9.2024

قومی اسمبلی کا اجلاس بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ اس سے پہلے سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا تھا۔

پیر کو ہونے والے اجلاس میں بھی آئینی ترامیم کا مسودہ پیش نہ ہو سکا۔

گزشتہ دو دن سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ حکومت آئینی مسودہ پارلیمان میں پیش کر سکتی ہے۔

اب حکومتی ارکان نے عندیہ دیا ہے کہ کچھ دن میں آئینی ترامیم پر اتفاقِ رائے کے بعد مسودہ ایوان میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

18:59 16.9.2024

تحریکِ انصاف کے گرفتار ارکان کو رہا کر دیا گیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکانِ اسمبلی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ رہنماؤں کو پارلیمنٹ لاجز میں رکھا گیا تھا پیر کو پارلیمنٹ لاجز سے پولیس ہٹا دی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے گرفتار ایم این ایز کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ رہا ہونے والوں میں شیر افضل مروت شاہ، احد نسیم شاہ ، شیخ وقاص اکرم، اویس احمد چٹھہ شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG