رسائی کے لنکس

تحریکِ انصاف کا احتجاج: اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند، انٹرنیٹ سروس معطل

وفاقی دارالحکومت میں تحریکِ انصاف کی جانب سے آج احتجاج کے اعلان کے سبب انتظامیہ نے اسلام آباد میں داخل ہونے کے تمام راستے سیل کر دیے ہیں یا ان پر سیکیورٹی دستے تعینات ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر اور سوشل میڈیا ویب سائٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

13:38 24.11.2024

تحریکِ انصاف کا احتجاج ناکام ہوگا: وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کا احتجاج مکمل طور پر ناکام ہوگا اور صورتِ حال معمول پر آ جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی ڈپٹی کمشنر کے حکم پر گرفتار یا نظر بند نہیں ہیں۔ عمران خان آج عدالتی اور قانونی مقدمات میں گرفتار ہیں جن سے رہائی کا واحد راستہ قانونی چارہ جوئی ہے۔ اگر عدالتیں ان کو رہا کرتے ہیں تو ان کی رہائی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ عمران خان کو رہا کرے۔ ان کو عدالتوں سے خود کو کلیئر کرانا ہوگا۔

14:29 24.11.2024

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ پشاور سے روانہ

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق علی امین گنڈا پور کے ہمراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی تھیں۔

تاہم بعد ازاں وہ ان کے قافلے سے الگ ہو کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئی ہیں۔

14:48 24.11.2024

ٹرمپ کی رہائش گاہ کے باہر عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کا مظاہرہ

تحریکِ انصاف کے حامی پاکستان کے ساتھ ساتھ کئی ممالک میں آج احتجاج کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حامی فلوریڈا کے پام بیچ پر مارالاگو میں امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ کے باہر بھی ہفتے کو جمع ہوئے۔

انہوں نے ہاتھوں میں پرچم اور کارڈ بورڈز تھامے ہوئے تھے جن پر عمران خان کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔

16:15 24.11.2024

اسلام آباد میں راستوں کی بندش سے شہری پریشان

تحریکِ انصاف کے اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کے پیشِ نظر انتظامیہ نے شاہراہوں پر کنٹینرز رکھ کر راستے بند کر دیے ہیں۔

راستوں کی بندش کی وجہ سے شہری اپنی موٹر سائیکلیں فٹ پاتھ سے گزار کر منزل پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG