رسائی کے لنکس

بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج

مقدمے کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام بھیجا کہ آج ڈی چوک پہنچنا ہے۔

09:33 27.11.2024

اسلام آباد میں انٹرنیٹ بحال ہونا شروع

اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے احتجاج کے سبب کئی دن سے بند انٹرنیٹ کی سروس بحال ہونا شروع ہو گئی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس کئی دن سے بند تھی جب کہ موبائل فون کے سگنلز بھی کئی علاقوں میں بند تھے۔ اب یہ سروسز بحال کی جا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔

09:50 27.11.2024

احتجاج میں سرکاری وسائل استعمال کیے گئے؛ پیپلز پارٹی کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے تحریکِ انصاف پر الزام عائد کیا ہے کہ اسلام آباد میں اس کے احتجاج میں سرکاری وسائل استعمال کیے گئے۔

پیپلز پارٹی کی سندھ میں قائم صوبائی حکومت کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سرکاری گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچا کر کونسا احتجاج ہوتا ہے۔ پنجاب پولیس کو یرغمال بنایا گیا۔ پنجاب رینجرز کے اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھائی گئیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا اور اس پر یلغار کسی بھی معاشرے میں نہیں ہوتا۔ اہم مواقع پر پی ٹی آئی پاکستان کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کرتی ہے۔

انہوں نے تحریکِ انصاف کو تجویز دی کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے عدالتوں کا سامنا کیا۔ تحریکِ انصاف بھی عدالتوں کا سامنا کرے کیوں کہ ریلیف عدالتوں سے ملے گا۔

09:53 27.11.2024

اسلام آباد میں احتجاج کے سبب بند راستے کھولے جا رہے ہیں: پولیس

اسلام آباد کی پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کی وجہ سے بند کیے گئے راستے کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 26 نمبر چونگی کو اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق روات ٹی کراس سے بھی رکاوٹیں ہٹائی جا رہی ہیں۔ رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک مکمل طور پر بحالی کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔

11:10 27.11.2024

مائیکل کوگلمین سے منسوب پوسٹیں کیا اصلی تھیں یا نقلی؟

بلوچستان کے سابق نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی کی طرف سے تحریکِ انصاف کے احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹوں میں امریکی تھنک ٹینک سے وابستہ تجزیہ کار مائیکل کوگلمین سے منسوب پوسٹوں کو شیر کیا گیا۔ لیکن کیا یہ پوسٹیں اصلی تھیں یا نقلی؟

مائیکل کوگلمین نے کیا کہا اور حقیقت کو کیسے پرکھا جا سکتا ہے؟ جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG