رسائی کے لنکس

مخصوص نشستوں پر ارکان کا حلف توہینِ عدالت ہے: عمر ایوب خان

جمعے کو قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے آج حلف اُٹھایا وہ غیر آئینی ہے کیوں کہ پشاور ہائی کورٹ نے اسٹے آرڈر دیا ہوا ہے۔

12:53 8.3.2024

صحافی اسد طور کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی اسد طور کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیربھٹی نے تحریری فیصلے میں کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسد طور کے مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ صحافی نے تفتیشی افسر کی جانب سے کسی نامناسب رویے کی شکایت نہیں کی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایف آئی اے نے اسد طور کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا لیکن اس سےقبل کافی ریمانڈ دیا گیا تھا۔اس لیے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے۔

عدالت نے اسد طور پر 22 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

12:48 8.3.2024

مخصوص نشستوں کا معاملہ: سنی اتحاد کونسل نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سنی اتحاد کونسل نے سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی اقلیت کی ایک اور خواتین کی دومخصوص نشستیں بنتی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یکم مارچ کو غیر آئینی فیصلے کے نتیجے میں سنی اتحاد کونسل کو ان نشستوں سے محروم کرتے ہوئے اقلیتی نشست پیپلز پارٹی کو جب کہ خواتین کی نشستیں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں تقسیم کردیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے اور مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو الاٹ کرنے کی ہدایت کی جائے ۔

درخواست میں وفاقی حکومت، ،چیف الیکشن کمشنر پاکستان و کمشنر سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

12:42 8.3.2024

پاکستان میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات اور سیاسی سرگرمیوں سے متعلق پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

XS
SM
MD
LG