رسائی کے لنکس

سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر دو اپریل کو الیکشن کا اعلان

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 2018 میں سینیٹ کی 52 نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان 12 مارچ 2024 کو اپنی چھ سالہ مدت پوری کرکے ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔

16:06 11.3.2024

انیس رُکنی وفاقی کابینہ کی حلف برداری

پاکستان میں 19 رُکنی وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا ہے۔

پیر کو ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں صدرِ پاکستان آصف زرداری نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔ جن ارکان سے حلف لیا گیا ہے ان میں اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، عبدالعلیم خان، امیر مقام، میاں ریاض حسین پیرزادہ ، رانا تنویر حسین، سردار اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، قیصر احمد شیخ شامل ہیں۔

محسن رضا نقوی، احد چیمہ اور محمد اورنگزیب خان نے بھی حلف اُٹھایا۔

17:02 11.3.2024

سینٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر دو اپریل کو الیکشن کا اعلان

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 2018 میں سینیٹ کی 52 نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان 12 مارچ 2024 کو اپنی چھ سالہ مدت پوری کرکے ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔

تاہم 2018 میں سابقہ فاٹا کے صوبۂ خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد وہاں کے لیے مختص سینیٹ کی چار نشستیں ختم ہوچکی ہیں۔ اس لیے سینیٹ کی صرف 48 نشستوں پر الیکشن ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں اور دار الحکومت سے سینٹ کی نشستوں کے کاغذات 15 اور 16 مارچ کو متعلقہ ریٹرنگ افسران کو جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ ان نشستوں پر پولنگ دو اپریل کو ہوگی۔

XS
SM
MD
LG