رسائی کے لنکس

'سیاسی کھلاڑیوں میں سخت سودے بازی ہو گی۔ ہر کوئی زیادہ حصہ لینا چاہے گا'

استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین نے 'ایکس' پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں۔ اس لیے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔

19:10 12.2.2024

تحریکِ انصاف کے وفد کی صدرِ پاکستان سے ملاقات

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں رہنما تحریکِ انصاف رؤف حسن اور عمیر نیازی شامل تھے۔

صدرِ پاکستان کے آفیشل 'ایکس' اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔

18:57 12.2.2024

کچھ دیر کے لیے سیاست سے بریک لے رہا ہوں: پرویز خٹک

سابق وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سیاست چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف کچھ دیر کے لیے بریک لے رہے ہیں۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے شمیم شاہد کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلٰی پرویز خٹک اور محمود خان دونوں اپنی نشستوں سے الیکشن ہار گئے تھے۔

17:38 12.2.2024

پُرامن احتجاج لوگوں کا حق ہے، لیکن انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: نگراں وزیرِ اعظم

پاکستان کے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں گی۔

پیر کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل پر تو ہمیشہ ہی سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ نئی منتخب پارلیمنٹ ملک میں انتخابی عمل کو مزید بہتر بنانے میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کے لیے فیصلہ آئندہ پالیمان کرے گی۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان دفاعی اور معاشرتی لحاظ سے ایک مستحکم ملک ہے۔ پرامن احتجاج لوگوں کا حق ہے۔ یہ جمہوریت کا حصہ ہے۔ اگر لوگوں کو کسی چیز پر اعتراض ہے تو وہ جمہوریت میں اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔ لیکن اگر یہ پرامن رویہ توڑ پھوڑ یا معاشی پہیے کو روکنے کی طرف چلا جائے تو یہ انارکی کی صورتِ حال ہوتی ہے جس کی کوئی حکومت اجازت نہیں دیتی اور ہم بھی اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں میڈیا نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ انتخابات میں بے قاعدگیاں ہوئی ہوں لیکن اس کے لیے فورم موجود ہے۔ لیکن جو طریقۂ کار ہے اس پر عمل کرنا ہوگا۔

17:20 12.2.2024

سراج الحق نے بطور امیر جماعت اسلامی استعفیٰ دے دیا

سراج الحق نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ بھرپور کوشش کے باوجود الیکشن میں جماعتِ اسلامی کو کامیابی نہیں دلا سکے۔

ان کے بقول جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا ہنگامی اجلاس 17 فروری کو طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی انتخابات میں قومی اسمبلی کی کوئی بھی نشست حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG