رسائی کے لنکس

آئینی ترامیم: قومی اسمبلی کا سات گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس چند منٹ میں ملتوی

قومی اسمبلی کا اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہونے والا اجلاس چند منٹ کی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک منظور کی۔

23:10 15.9.2024

آئینی ترامیم: سات گھنٹوں کی تاخیر کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع

قومی اسمبلی کا اجلاس سات گھنٹوں کی تاخیر کے بعد اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کر رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اجلاس ملتوی ہونے کا امکان ہے اور پیر کی صبح دوبارہ اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے۔

23:19 15.9.2024

قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس پیر تک ملتوی

قومی اسمبلی کا اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہونے والا اجلاس چند منٹ کی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اسپیکر نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک منظور کی۔

تحریک منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس بھی پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سینیٹ کا اجلاس پیر کو ساڑھے بارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے دوسرے دن بھی پارلیمان میں آئینی ترامیم کا بل پیش نہیں کیا جا سکا۔

XS
SM
MD
LG