رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

الزام لگانا آپ کا حق ہے، ثبوت بھی پیش کر دیں: چیف جسٹس کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ردِ عمل

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔ کل مجھ پر چوری کا الزام لگا دیں، قتل کا الزام لگا دیں۔ آپ کچھ بھی الزام لگا سکتے ہیں۔ الزام لگانا آپ کا حق ہے تو ساتھ میں ثبوت بھی پیش کر دیں۔ اچھا اور برے کا تعین بعد میں ہو گا۔

15:21 17.2.2024

کمشنر راولپنڈی کی میڈیا سے گفتگو

15:24 17.2.2024

کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی تردید کر دی ہے۔

کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کسی عہدے دار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

کمیشن کے مطابق کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈسٹرک ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسر یا پریزائڈنگ افسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہِ راست کردار ہوتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس معاملے کی فوری طور پر انکوائری کروائی جائے گی۔

15:29 17.2.2024

کمشنر راولپنڈی کا بیان سستی شہرت حاصل کرنے کا ہتھکنڈہ ہے: مسلم لیگ (ن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا اپنی ریٹائرمنٹ سے چند دن پہلے اس طرح کی بھونڈی حرکت سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک ہتھکنڈہ ہے۔

ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے الزام لگایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو 70 ، 70 ہزار کی لیڈ دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا جب کہ حقائق ان کے اس الزام سے یکسر مختلف ہیں۔

بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کے حتمی نتائج میں پورے ڈویژن میں کوئی ایسا امیدوار نہیں جس نے اتنے بھاری مارجن سے مخالف کو شکست سے دوچار کیا ہو۔

15:33 17.2.2024

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار نہیں کیا: راولپنڈی پولیس 

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی پولیس نے انتخابات میں دھاندلی کرانے کا اعتراف کرنے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔

پولیس کے مطابق کمشنر راولپنڈی کو حراست میں لینے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG