رسائی کے لنکس

مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ نے متنازع پیراگراف حذف کر دیے

احمدی کمیونٹی کے شخص مبارک احمد ثانی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میری نماز میں ایک ہی دعا ہوتی ہے کہ مجھ سے کوئی غلط فیصلہ نہ ہو۔ کبھی کوئی غلطی ہو تو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔

12:28 22.8.2024

صورتِ حال کیا ہے؟

سپریم کورٹ جمعرات کو احمدی شہری مبارک احمد ثانی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف وفاق کی متفرق درخواست کی سماعت کرے گی۔ سماعت سے قبل تحفظِ ناموسِ رسالت کے کارکن اسلام آباد میں جمع ہیں۔ انتظامیہ نے کسی بھی ناخوش گوار صورتِ حال کے پیشِ نظر ریڈ زون کو پہلے ہی سیل کر دیا ہے۔ مزید تفصیلات بتا رہے ہیں اسلام آباد سے ہمارے نمائندے عاصم علی رانا۔

12:27 22.8.2024

اسلام آباد میں ریڈ زون سمیت کئی علاقوں کے راستے بند

11:29 22.8.2024

سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس: تحفظ ناموسِ رسالت کے کارکن اسلام آباد میں جمع 

سپریم کورٹ جمعرات کو احمدی شہری مبارک احمد ثانی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف وفاق کی متفرق درخواست کی سماعت کرے گی جب کہ تحفظِ ناموسِ رسالت نے اعلیٰ عدالت کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد سے وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق مبارک احمد ثانی کیس کی سماعت سے قبل تحفظِ ناموسِ رسالت کے کارکن اسلام آباد میں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ نے کسی بھی ناخوش گوار صورتِ حال کے پیشِ نظر ریڈ زون کو پہلے ہی سیل کر دیا ہے۔

اس سے قبل پیر کو مبارک احمد ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مذہبی جماعتوں کے کارکنان ریڈ زون میں داخل ہو گئے تھے۔

ان افراد نے سپریم کورٹ پہنچنے کی بھی کوشش کی تھی۔

سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں مبارک احمد ثانی نامی شہری کو ضمانت پر رہائی ملی تھی جنہیں توہینِ مذہب کے الزامات کا سامنا ہے۔

10:25 22.8.2024

‏پی ٹی آئی نے اسلام آباد جلسہ ملتوی کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف نے اسلام آباد کے علاقے ترنول چوک پر جمعرات کو شیڈول جلسہ ملتوی کر دیا ہے۔

اسلام آباد سے وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر آج ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب یہ جلسہ آٹھ ستمبر کو ہو گا۔

اعظم سواتی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے انہیں جیل میں بلا کر جلسے سے متعلق ہدایات دی ہیں جب کہ چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے بھی جلسہ ملتوی کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG