رسائی کے لنکس

مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ نے متنازع پیراگراف حذف کر دیے

احمدی کمیونٹی کے شخص مبارک احمد ثانی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میری نماز میں ایک ہی دعا ہوتی ہے کہ مجھ سے کوئی غلط فیصلہ نہ ہو۔ کبھی کوئی غلطی ہو تو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔

12:27 22.8.2024

اسلام آباد میں ریڈ زون سمیت کئی علاقوں کے راستے بند

12:28 22.8.2024

صورتِ حال کیا ہے؟

سپریم کورٹ جمعرات کو احمدی شہری مبارک احمد ثانی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف وفاق کی متفرق درخواست کی سماعت کرے گی۔ سماعت سے قبل تحفظِ ناموسِ رسالت کے کارکن اسلام آباد میں جمع ہیں۔ انتظامیہ نے کسی بھی ناخوش گوار صورتِ حال کے پیشِ نظر ریڈ زون کو پہلے ہی سیل کر دیا ہے۔ مزید تفصیلات بتا رہے ہیں اسلام آباد سے ہمارے نمائندے عاصم علی رانا۔

12:38 22.8.2024

سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس میں وفاق کی اپیل پر سماعت شروع

سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس میں وفاق کی اپیل پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔

اٹارنی جنرل دلائل دینے کے لیے روسٹرم پر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 29 مئی کو عدالت کا ایک فیصلہ آیا۔علما اوراراکین پارلیمان نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔ کچھ ایسے پیراگراف تھے جس پر عدالت کی توجہ چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دینی معاملہ ہے۔ اگر عدالت مناسب سمجھے تو علما کو بھی سن لے۔

12:46 22.8.2024

مبارک ثانی کیس: ’اگر ہم سے غلطی ہو جائے تو اصلاح بھی ہونی چاہیے‘

مبارک ثانی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو یہ درخواست پارلیمنٹ نے لانے کی ہدایت کی؟

اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خط لکھا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ انسان قول و فعل سے ہی پہچانا جاتا ہے۔ پارلیمنٹ کی ہر بات سر آنکھوں پر ہے۔ اچھی بات ہے پارلیمنٹ نے آپ کو حکم دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری نماز میں ایک ہی دعا ہوتی ہے کہ مجھ سے کوئی غلط فیصلہ نہ ہو۔ کبھی کوئی غلطی ہو تو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے نظرِ ثانی کی درخواست دائر کی ہے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ان کے بقول اگر ہم سے کوئی غلطی ہو جائے تو اس کی اصلاح بھی ہونی چاہیے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG