رسائی کے لنکس

پوپ فرانسس کا دورہ ترکی


ویٹیکن کے ایک بیان کے مطابق پوپ فرانسس کے اس دورے کا مقصد مسلمان رہنماؤں سے تعلقات اور روابط کو مضبوط کرنا ہے۔

کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس جمعہ کو تین روزہ دورے پر ترکی پہنچے ہیں۔

ویٹیکن کے ایک بیان کے مطابق پوپ فرانسس کے اس دورے کا مقصد مسلمان رہنماؤں سے تعلقات اور روابط کو مضبوط کرنا ہے۔

پوپ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

عہدیداروں کے مطابق ترک صدر کے علاوہ وہاں کے مذہبی رہنماؤں سے پوپ کی ملاقاتوں میں مذہبی عدم برداشت اور انتہاپسندی سے متعلق اُمور ایجنڈے پر سر فہرست ہیں۔

پوپ یہ دورہ ایسے وقت کر رہے ہیں جب مسلم مسیح کشیدگی میں اضافے کے علاوہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کی طرف سے عراق اور شام کے حصوں پر قبضے کے بعد 16 لاکھ افراد ترکی میں بطور پناہ گزین داخل ہوئے۔

ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس پناہ گزینوں کے گروپوں میں سے کسی سے نہیں ملیں گے، اُنھوں نے خطے کے اپنے گزشتہ دورے میں پناہ گزینوں سے ملاقات کی تھی۔

پوپ اپنے قیام کے دوران مشرق وسطیٰ میں مسیحیوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف تشدد سے متعلق معاملات پر بات کرنے کے علاوہ خطے میں مذہبی رواداری کو فروغ دینے پر بھی زور دیں گے۔

XS
SM
MD
LG