رسائی کے لنکس

پرتگال: اسلامک سینٹر پر حملےمیں 2 خواتین ہلاک متعدد زخمی


منگل، 28 مارچ، لزبن میں ایک اسلامی سینٹر کے باہر لوگ ایک دوسرے کو تسلی دے رہے ہیں۔جہاں پولیس نے دو افراد کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کرنے والے مشتبہ شخص کو گولی مار دی، اور وہ اسپتال میں ہے۔ (اے پی فوٹو)
منگل، 28 مارچ، لزبن میں ایک اسلامی سینٹر کے باہر لوگ ایک دوسرے کو تسلی دے رہے ہیں۔جہاں پولیس نے دو افراد کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کرنے والے مشتبہ شخص کو گولی مار دی، اور وہ اسپتال میں ہے۔ (اے پی فوٹو)

پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے ایک اسلامک سینٹر میں ایک حملہ آور نےایک بڑے چاقو سے حملہ کرکے دو خواتین کو ہلاک کر دیا۔

اسماعیلی کمیونٹی کے رہنما ناظم احمد نے ایک ٹی وی چینل ایس آئی سی کو بتایا کہ یہ خواتین مرکز میں پرتگالی عملے کی رکن تھیں۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہل کاروں کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے کچھ پہلےاسماعیلی مرکز میں بلایا گیا جہاں ان کا سامنا ایک شخص سے ہوا جس کے پاس ایک بڑا چاقو تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملہ آور کو حملہ رکنے کا حکم دیا گیا تھا تا ہم اس نےہاتھ میں چاقو کے ساتھ پولیس کی طرف پیش قدمی کی۔

سنگین خطرے کا سامنا کرتے ہوئے، پولیس اہل کاروں نے اس شخص گولی چلادی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عہدہ داروں نے بتایا ہےکہ حملہ آور کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ پولیس کی حراست میں ہے۔

بیان کے مطابق متعدد دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ حملہ ’’مجرمانہ کاروائی‘‘ تھی۔کوسٹا نے مزید تفصیل بتائے بغیر کہا، ’’ہر چیز اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ ایک الگ تھلگ واقعہ تھا‘‘۔

پولیس اہل کار اسلامی مرکز میں داخل ہوتے ہوئے ۔فائل فوٹو
پولیس اہل کار اسلامی مرکز میں داخل ہوتے ہوئے ۔فائل فوٹو

ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

(اس خبر کی کچھ تفصیلات اے پی سے لی گئیں ہیں)

XS
SM
MD
LG