رسائی کے لنکس

شام پر حملے کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے: صدر باراک اوباما


صدر اوباما نے ہفتے کے روز شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر امریکہ کی جانب سے شام پر ممکنہ ’محدود‘ امریکی کارروائی کے حوالے سے بات کی۔

صدر باراک اوباما کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ، ’دس روز قبل شام میں ہونے والا کیمیاوی حملہ 21 ویں صدی کا بدترین کیمیاوی حملہ تھا۔ اس حملے میں ایک ہزار سے زائد بچے، خواتین اور معصوم شہری ہلاک ہوئے۔‘

صدر باراک اوباما وائیٹ ہاؤس میں ہفتے کے روز شام میں ممکنہ امریکی کارروائی کے حوالے سے خطاب کر رہے تھے۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ، ’شام پر حملے کے لیے تیار ہیں لیکن ابھی اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔‘

صدر اوباما کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کانگریس میں اس بات پر بحث ہو کہ آیا امریکہ کو شام میں شامی حکومت کے مبینہ کیمیاوی حملے کے رد ِ عمل کے طور پر فوجی اقدام کرنا چاہیئے یا نہیں؟
XS
SM
MD
LG