برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے اپنی دوست کیٹ مڈلٹن سے منگنی کر لی ہے۔
شاہی حکام نے اِس نسبت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ ولیم اور مس مڈلٹن کی منگنی گذشتہ ماہ کینیا میں ہوئی جہاں وہ دونوں چھٹیاں گزار رہے تھے۔
شہزادہ ولیم اور مس مڈلٹن، جن کی عمریں 28 برس ہیں، آئندہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ اِن دونوں کی پہلی مرتبہ ملاقات آٹھ برس قبل ا سکاٹ لینڈ میں ہوئی تھی جہاں وہ یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز میں زیر تعلیم تھے۔
شہزادہ چارلس کے بعد شہزادہ ولیم برطانوی تخت شاہی کے حق دار ہیں۔