کراچی —
فلم ’شدھ دیسی رومنس‘ میں جاندار پرفارمنس پر سب سے داد وصول کرنے والی پرینیتی چوپڑہ بالی وڈ کی مصروف ترین اداکاراوٴں میں شامل ہوگئی ہیں۔
اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز سے استعمال کرنے والی پرینیتی چوپڑہ کا کہنا ہے کہ وہ انڈسٹری میں کسی کو اپنا حریف نہیں سمجھتیں اور نہ ہی کوئی ان کے لئے خطرہ ہے۔
پرینیتی کا کہنا ہے کہ ابتدا میں اُن کے پاس کھونے کو کچھ نہیں تھا۔ ’لیکن، اب جبکہ میں سات فلمیں کرچکی ہوں، ہر فلم کے ساتھ مجھ سے جڑی لوگوں کی توقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اور، یہی بات کام کی طرف میری ذمہ داری بھی بڑھا رہی ہے۔‘
بقول اُن کے، ’میں بالی وڈ میں خود کو ورسٹائل ایکٹریس کے طور پر منوانا چاہتی ہوں اور اسی لئے، ایسے کردار منتخب کرتی ہوں جو مجھے مزید ایک درجہ آگے لے جائیں‘۔
انوشکا شرما، سوناکشی سنہا اور دپیکا پڈکون جیسی ٹیلنٹڈ اداکاراوٴں کے مقابلے پر کام کرنا بھی پرینیتی کو عدم تحفظ کا احساس نہیں دلاتا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے کوئی خطرہ محسوس نہیں کرتیں۔ بالی وڈ میں ہر کسی کے لئے بہت جگہ اور چانسز موجود ہیں۔ لیکن، جگہ بنانے کے لئے باصلاحیت ہونا پہلی شرط ہے۔چار سال بالی وڈ میں گزارنے کے بعد اپنے کام کو انجوائے کر رہی ہوں۔
پرینیتی نے انڈوایشین نیوز سروس کو بتایا کہ ان کے فینز نے انہیں’ ’ہنسی تو پھنسی “ میں جس کردار میں دیکھا، شاد علی کی آنے والی فلم ”کل دل“ میں اس سے بالکل مختلف روپ میں دیکھ سکیں گے۔
اپنی مصروفیات کے بارے میں پرینیتی کا کہنا تھا کہ’ہنسی تو پھنسی‘ کی ریلیز تک میں دو فلموں کی شوٹنگ، ڈبنگ اور پروموشن میں مصروف تھی۔ مجھے خود کے لئے بھی ٹائم نہیں مل رہا۔ لیکن، یہ بات مجھے خوشی دیتی ہے۔
سال کے تمام ایوارڈز اس مرتبہ دپیکا پڈکون سمیٹ کرلے گئیں، پرینیتی کا اس بارے میں کہنا تھا کہ وہ ایوارڈز کی حقدار تھیں۔ میرے لئے یہ بھی خوشی کا باعث ہے کہ مجھے ایوارڈز کی دوڑ میں شامل کیا گیا۔
رنویرسنگھ، ارجن کپور، سشانت سنگھ راجپوت، سدھارت ملہوترہ اورادیتہ رائے کپور جیسے ہینڈسم اور ٹیلنٹڈ ہیروز کے ساتھ کام کرنے والی پرینیتی کے مطابق، وہ ان تمام ہیروز کے ساتھ قریب ہیں اور کمفرٹ ایبل محسوس کرتی ہیں۔