شام میں اپوزیشن کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومتی فوج نے باغیوں کے شہر دمشق میں پانچ روز سے جاری لڑائی میں کم از کم اسی باغیوں کو ہلاک کیا ہے۔
میڈیا کو جاری کردہ بیان میں اپوزیشن کے سرگرم کارکنوں کا کہنا تھا کہ صدر بشار الاسد کی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے جدیت ال فدل میں داخل ہوکر یہ کارروائی کی۔ سرگرم کارکنوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں حکومتی فوج کے گشت کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی مکمل گنتی کرنا مشکل تھا۔
ایک سرگرم کارکن کی جانب سے انٹرنیٹ پر جاری کردہ ایک وڈیو میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں زمین پر پڑی دکھائی دیں۔ وڈیو سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ تر افراد کو سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔
شامی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس خبر پر کوئی ردِ عمل نہیں ظاہر کیا گیا۔