جرمنی کے دارالحکومت برلن سمیت دیگر شہروں میں ہزاروں مظاہرین اکٹھے ہوئے جنہوں نے حکومت سے عالمی حدت میں اضافے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روکے۔ جرمنی میں جمعے کو ہونے والے یہ مظاہرے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اس عالمی مظاہروں کی کڑی ہیں جن کا انعقاد ‘فرائیڈے فار فیوچر’ نامی تنظیم نے کیا۔