رسائی کے لنکس

روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کے خلاف پاکستانی کشمیر میں احتجاج


مظفرآباد میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری تشدد کے خلاف مظاہرہ
مظفرآباد میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری تشدد کے خلاف مظاہرہ

دارالحکومت مظفرآبادمیں منعقدہ ایک مظاہرے میں برما کی حکومت اور فوج کے سربراہ کے پتلے نذرِ آتش کیے گیے۔

برما میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں منگل کو احتجاجی مظاہرے کیے گیے۔

دارالحکومت مظفرآبادمیں منعقدہ ایک مظاہرے میں برما کی حکومت اور فوج کے سربراہ کے پتلے نذرِ آتش کیے گیے۔

مظاہرے کا اہتمام پاسبان حریت نامی تنظیم کی طرف سے کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر برما میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

انہوں نے برمی حکومت اور بدھ ملیشیا کے خلاف نعرے بازی بھی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سربراہ عزیر غزالی نے کہا کہ برما میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام پوری دنیا کے لیے باعث تشویش ہے اور بقول ان کے اقوام متحدہ کی، سلامتی کونسل اور او آئی سی کی خاموشی دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے کے وہ برمی حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور انکے گھرروں کو نذرِ آتش کرنے سے روکے۔

واضح رہے کہ برما میں اقلیتی روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کا تازہ سلسلہ گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا جس میں اب تک سیکڑوں روہنگیا مسلمان مارے گئے ہیں اور ہزاروں ہجرت کرکے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG