کراچی —
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے ملک میں جاری مہنگائی، کرپشن اور لوٹ مار کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
طاہر القادری کا کہنا ہے کہ، ’مہنگائی، کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف 29 دسمبر سے مظاہرے کیے جائیں گے‘۔
پروگرام کے مطابق 29 دسمبرکو لاہور، 5 جنوری کو راولپنڈی میں جبکہ 12 جنوری کو کراچی اور19جنوری کو پشاور میں احتجاجی ریلی منعقد کی جائے گی۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ، ’ملک میں کرپشن جیت گئی اور غریب ہار گئے، جلد ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت قائم کرکے انقلاب لاؤں گا۔ نیٹو سپلائی روکنے سے کچھ نہیں ہو گا، ڈرون مار گرانے چاہیئں‘۔