رسائی کے لنکس

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حامیوں کا احتجاج

امریکہ کے شہر شکاگو میں پیر کو ڈیمو کریٹک نیشنل کنونشن کے آغاز کے موقع پر فلسطینیوں کے حامی سینکڑوں افراد نے غزہ میں جاری جنگ کے خلاف احتجاج کیا اور کنونشن کے قریب حفاظتی رکاوٹ کو بھی توڑ دیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور فلسطینی پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی جائے۔ اگرچہ یہ احتجاج بڑے پیمانے پر پرامن تھا۔ لیکن کچھ افراد نے سیکیورٹی باڑ ہٹانے کی کوشش کی جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ شکاگو پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ مظاہرین نے باڑ ہٹا کر پولیس پر پانی کی بوتلیں اور دیگر سامان پھینکا۔ البتہ پولیس نے صورتِ حال پر قابو پا لیا۔ دوسری جانب اسرائیل کےحامیوں نے بھی ریلی نکالی۔ ان افراد نے اسرائیلی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔


XS
SM
MD
LG