رسائی کے لنکس

کراچی کنگز نے ملتان کو 5 وکٹس سے ہرا دیا


پی ایس ایل کے تحت ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جانے والا میچ کراچی کنگز نے پانچ وکٹ سے جیت لیا ہے۔

کراچی کنگز کو یہ میچ جیتنے کے لئے 119 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم کراچی نے مقررہ اووور سے بھی چار بال پہلے 120 رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا۔

لیونگسٹن نے سب سے زیادہ 53 رنز بنائے جبکہ انگرام نے 31 رنز بنائے۔ یہی اسکور بنیادی طور پر جیت کا سبب بنا۔

اس سے قبل ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بیٹسمین بابر اعظم اور کولن منرو نے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور تین اوورز کے اختتام تک اسکور کو بغیر کسی نقصان کے 14 رنز تک پہنچایا۔ بابراعظم 6 اور منرو سات رنز پر کھیل رہے تھے۔

کراچی کو پہلا نقصان 21 رنز پر اٹھانا پڑا جب منزو کی وکٹ گری۔ انہوں نے گیارہ رنز اسکور کئے تھے کہ محمد الیاس نے انہیں اپنی ہی بال پر کیچ کرلیا۔ یوں پانچ اوور سے کچھ بال پہلے ہی کراچی کی پہلی وکٹ گر گئی۔

منرو کی جگہ لیونگسٹن آئے اور آتے ہی چوکا جڑدیا۔ چھٹے اوور تک اسکور ہوا تھا ایک کھلاڑی کے نقصان پر 30 رنز۔ بابر اعظم 11 رنز پر اور لنگسٹن 8 رنز پر تھے۔

چھٹا اوور ابھی جاری ہی تھا کہ بابر اعظم 12 رنز پر ایل بھی ڈبلیو ہوگئے۔ انہیں بھی محمد الیاس نے آؤٹ کیا۔ ان کی جگی انگرام کھیلنے آئے۔

آٹھویں اوور کے اختتام پر کراچی کنگز کا اسکور 43 رنز تھا انگرام چھ اور لیونگسٹن 14 رنز پر کھیل رہے تھے۔

10 ویں اوورز میں بننے والے 60 رنز میں انگرام کے 16 اور لیونگسٹن کے 17 رنز شامل تھے۔

تیرہ اوورز کے اختتام پر کراچی کنگز کا اسکور 82 رنز ہوگیا جن میں انگرام کے 31 اور لیونگسٹن کے 27 رنز شامل تھے۔

13 اعشاریہ دو بالز پر انگرام آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ افتخار احمد آئے۔ انگرام کو 31 رنز پر محمد عباس نے بولڈ کیا تھا۔

افتخار احمد بھی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے جن کی جگہ رضوان آئے جبکہ افتخار کی وکٹ بھی محمد عباس نے لی تھی۔ یوں کراچی کو 83 رنز کے اسکور پر 4 وکٹس کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کراچی کو میچ جیتنے کے لئے اب بھی 35 بالز پر 36 رنز بنانا تھے۔ اس دوران لیونگسٹن 28 رنز بناچکے تھے۔

15 اوورز کے اختتام پر اسکور 85 رنز تھا۔ اس میں رضوان کا ایک اور لیونگسٹن کے 29 رنز شامل تھے۔

18 اوورز کے اختتام تک کراچی کا اسکور 102 رنز تھا رضوان 9 اور لیونگسٹن 37 رنز پر تھے جبکہ میچ جیتنے کے لئے کراچی کی ٹیم کو اب بھی 12 بالز پر 17 رنز درکار تھے۔

19 ویں اوور کی آخری بال پر محمد رضوان 10رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ لیونگسٹن 45 رنز پر کھیل رہے تھے۔ یوں کراچی کی پانچویں وکٹ بھی آؤٹ ہوگئی۔ ان کی جگہ عماد وسیم کھیلنے آئے۔ چھ بالوں پر 7 رنز درکار تھے تاہم آخری چکے نے میچ میں کراچی کی فتح کو یقینی بنادیا۔

ملتان سلطانز 7 وکٹس پر 118 رنز بناکر آؤٹ

پی ایس ایل ایونٹ کا 24 واں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا گیا ۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے ہیں جبکہ کراچی کنگز کو 119 رنز کا آسان ہدف ملا۔

ملتان سلطانز کا کوئی بھی کھلاڑی 29 رنز سے آگے نہ بڑھ سکا۔ حماد اعظم نے 29 رنز اسکور کئے جبکہ باقی کھلاڑیوں میں دوسرا بڑا اسکور 26 ربز ریا جو شعیب ملک نے اسکور کیا۔

میچ کے شروع میں ملتان سلطان کے اوپننگ بلے باز عمر صدیق اور جیمس ونسے کریز پر پہنچے لیکن عمر صدیق جنہوں نے اس سے پچھلے میچ میں بہت اچھی بیٹنگ کی تھی اور ایک اچھا اسکور بنایا تھا وہ بدقسمتی سے آج کریز پر ٹھیک سے ٹک بھی نہیں پائے اور پہلے اوور میں ہی عثمان شنواری نے انہیں پانچ رنز پر بولڈ کردیا۔ پانچ رنز ہی ٹیم کا مجموعی اسکور تھا ۔ ان کی جگہ چارلس کھیلنے آئے۔

ان دونوں کھلاڑیوں نے دو اوور کے کھیل میں 10 رنز بنائے۔ ونسے چار اور چارلس ایک رنز پر کھیل رہے تھے۔

ملتان سلطانزکے دیگر بیٹسمینوں می جیمس ونسے، عمر صدیق، جانسن چارلس، شعیب ملک، حماد اعطم، ڈینیل کرسچین، محمد الیاس، محمد عباس ، کریس گرین اور عرفان خان شامل ہیں۔

کراچی کنگز کے بالر عثمان شنواری نے پہلے اورز میں پہلے وکٹ لی تھی جبکہ دوسری وکٹ کے لئے انہیں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا۔ اسکور ابھی 17 ہی رنز ہوا تھا کہ ملتان سلطانز کے بیٹسمین چارلس بھی سات رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔

پانچ اوورز کے اختتام پر ملتان سلطانز کا دو کھلاڑیوں کے نقصان پر مجموعی اسکور 26 رنز تھا۔ شعیب ملک دو اور ونسے 8 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

ونسے 16 رنز پر کھیل رہے تھے کہ عمر خان نے انہیں بھی بولڈ کردیا۔ یوں 44 رنز پر ملتان سلطانز کی تیسری وکٹ گرگئی۔

گیارہ اوور کے اختتام پر اسکور تین وکٹ کے نقصان پر 61 رنز تھا۔ شعیب ملک 20 اور حماد اعظم 6 رنز پر کھیل رہے تھے۔

تیرہ اوورز کا کھیل مکمل ہوا تو ملتان 73 رنز بناچکا تھا جس میں ملک کے 23 اور حماد اعظم کے 14 رنز شامل تھے۔

اگلے اوور میں شعیب ملک آؤٹ ہوگئے۔ انہیں عمر خان نے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ کیا۔ شعیب ملک 26 بالوں پر 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کی جگہ کرسچین کھیلنے آئے۔

چودہویں اوور میں ہی کرسیچن صرف پانچ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ یہ عمر خان کے اوور کی آخری بال تھی۔ یوں ملتان سلطانز 81 رنز پر پانچ کھلاڑیوں سے ہاتھ دھوچکا تھا۔

نئے آنے والے بیٹسمین تھے کریس گرین۔ گرین کو 16 رنز پر بیٹنگ کرنے والے حماد اعظم کے ساتھ کھیل کو آگے بڑھانا تھا۔

16 ویں اوور کا کھیل مکمل ہونے تک ملتان سلطانز کے 87 رنز ہوگئے تھے جس میں گرین کے 3 اور حماد اعظم کے 17 رنز شامل تھے۔

ملتان کا چھٹا وکٹ 102 رنز کے اسکور پر گرا۔ حماد اعظم 30 بالز پر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہیں عثمان شنواری کے ایل بھی ڈبلیو کیا۔ ان کی جگہ محمع عرفان خان کھیلنے آئے لیکن وہ پہلی ہی بال پر بولڈ ہوگئے۔ انہیں شنواری ن آؤٹ کیا۔

عرفان کی جگہ آٹھویں وکٹ کے طور پر محمد الیاس کھیلنے آئے جبکہ گرین پانچ رنز پر کھیل رہے تھے۔

اس طرح اٹھارویں اوورز تک ملتان کی 7 وکٹیں آؤٹ ہوگئیں جبکہ اسکور صرف 104 رنز تھا۔

آخری اوور تک گرین 18 اور محمد الیاس 3 رنز بناچکے تھے۔ ملتان سلطان کا آخری اسکور سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 118 رنز رہا۔ لہذا کراچی کنگز کو یہ میچ جیتنے کے لئے 119 رنز کا ہدف ملا ہے۔

XS
SM
MD
LG