چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکن احتجاج کر رہے ہیں۔ کئی مقامات پر پولیس نے احتجاج کرنے والے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ہفتے کو توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو اثاثوں سے متعلق غلط بیانی کا قصور وار قرار دیا تھا اور اس جرم میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کرنے کے بعد اٹک جیل منتقل کر دیا ہے۔ چیئرمین تحریکِ انصاف کی گرفتاری پر کارکنوں کے احتجاج کی جھلکیاں دیکھیں۔