رسائی کے لنکس

’پی ٹی ایم‘ کے حامیوں کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ


اسلام آباد میں پشتون تحفظ موومنٹ کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد میں پشتون تحفظ موومنٹ کا احتجاجی مظاہرہ

پشتون تحفظ تحریک ’پی ٹی ایم‘ کے حامیوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج مظاہرے کیے جن میں وہ حال ہی میں مبینہ طور پر لاپتا کیے گئے کارکنوں کی رہائی اور بعض کے خلاف قائم مقدمات ختم کرنے کے مطالبے کر رہے تھے۔

اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والے درجنوں نوجوان بعد میں پرامن طریقے منتشر ہو گئے۔

مظاہرے میں شریک ایک نوجوان عنایت سلارزئی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ ’پی ٹی ایم‘ کے جتنے حامیوں کے خلاف پولیس رپورٹ ’ایف آئی آر‘ درج کی گئی ہے اُن کو ختم کیا جائے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے ہیں سیاسی و سماجی حقوق کے لیے سرگرم بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی نوجوانوں کی ترقی پسند تنظیم کی ایک عہدیدار نے انعم خان دعویٰ نے کیا تھا کہ ان کی تنظیم کے نو ایسے کارکن لاپتا ہو گئے ہیں جنہوں نے پشتون تحفظ موومنٹ ’پی ٹی ایم' کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تھی۔

'پروگریسو یوتھ الائنس' نامی تنظیم کے مطابق اُنھوں نے اپنے کارکنوں کے لاپتہ ہونے کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔

واضح رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور ماورائے عدالت قتل جیسے مسائل کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG